میں معافی چاہتا ہوں کہ میں نے ۔۔ دبئی میں ہونے والے کنسرٹ میں ارجیت سنگھ نے ماہرہ سے معافی مانگ کیوں مانگی؟

ان دنوں ماہرہ خان ایمی گالہ ایوارڈز کے سلسلے میں دبئی میں موجود ہیں، اسی دوران انہیں گزشتہ روز بھارتی گلوکار ارجیت سنگھ کے کنسرٹ میں دیکھا گیا۔

جہاں سے ان دونوں کی خوبصورت ویڈیو وائرل ہورہی ہے، جس میں ارجیت سنگھ کو ماہرہ خان سے معافی مانگتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

درحقیقت، بھارتی گلوکار اس ویڈیو میں یہ اعتراف کر رہے ہیں کہ وہ کنسرٹ میں موجود سینکڑوں شائقین کے درمیان ماہرہ خان کو پہچاننے میں ناکام رہے۔

لیکن جیسے ہی انہیں معلوم ہوا کہ شائقین کے درمیان ماہرہ موجود ہیں تو انہوں نے کنسرٹ کے دیگر شرکاء کو بھی ان سے متعارف کروایا اور ساتھ ہی شناخت میں تاخیر پر معافی بھی مانگ لی۔

ارجیت نے اچانک اپنا کنسرٹ روکا اور وہاں موجود سامعین سے مخاطب ہوکر کہا کہ، "میں کب انہیں پہچاننے کی کوشش کر رہا تھا، پھر مجھے یاد آیا کہ میں نے تو ان کے لیے گانا گایا، خواتین و حضرات ہمارے درمیان ماہرہ خان موجود ہیں، جو میرے سامنے بیٹھی ہیں۔ میں ابھی ان ہی کی فلم کا گانا ’ظالمہ‘ گا رہا تھا اور یہ میرے ساتھ کھڑی ہوکر گنگنا رہی تھیں اور میں انہیں پہچان نہ سکا جس پر میں ان سے معذرت خواہ ہوں، آپ کا بہت بہت شکریہ۔"

بعد میں ماہرہ خان نے بھی اس کنسرٹ کی مختصر ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی اور ساتھ ہی ارجیت سنگھ کی عاجزی کی خوب تعریف کی۔

Arijit Singh Publicly Apologized To Mahira Khan During His Concert

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Arijit Singh Publicly Apologized To Mahira Khan During His Concert and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Arijit Singh Publicly Apologized To Mahira Khan During His Concert to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   1062 Views   |   28 Apr 2024
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

میں معافی چاہتا ہوں کہ میں نے ۔۔ دبئی میں ہونے والے کنسرٹ میں ارجیت سنگھ نے ماہرہ سے معافی مانگ کیوں مانگی؟

میں معافی چاہتا ہوں کہ میں نے ۔۔ دبئی میں ہونے والے کنسرٹ میں ارجیت سنگھ نے ماہرہ سے معافی مانگ کیوں مانگی؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ میں معافی چاہتا ہوں کہ میں نے ۔۔ دبئی میں ہونے والے کنسرٹ میں ارجیت سنگھ نے ماہرہ سے معافی مانگ کیوں مانگی؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔